
آج بروز منگل ماہنامہ”‘ اطراف”‘ کے چیف ایڈیٹر، شاعر، صحافی ممتاز ادیب و دانشور جناب محمود شام نے ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز، وی لاگرز اور سفرنامہ نگاروں کے تعاون سے یے”‘ تقسیم ایوارڈز”‘ کی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا، جس کے مہمانِ خصوصی سندھ صوبائی وزیر، سیاحت و ثقافت، سید ناصر حسین شاہ تھے، تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت خوانی سے کیا گیا، سماعت اور بولنے سے محروم بچوں نے اِسٹیج پر آکر اور شرکاء نے ادب و تعظیم سے کھڑے ہوکر ایک ساتھ قومی ترانہ اشاروں سے پڑھا، اُن بچوں میں اجرک اور ایوارڈ تقسیم کئے گئے، محمود شام نے کہا کہ 1970ء میں مجھے یہ شرف حاصل ہوا کہ ایک سفر میں نے اندرونِ سندھ مختلف شہروں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ایک کار میں سفر کیا، سیاحت میں سفر کو میں “‘سفر وسیلہ ظفر”‘سمجھتا ہوں، سیاحت و ثقافت کے حوالے سے صوبائی وزیر، سیاحت و ثقافت، سید ناصر حسین شاہ کو شرکا ، انتظامیہ اور ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز، وی لاگرز اور سفرنامہ نگار وں کی جانب سےخوش آمدید کہتا ہوں، وہ اور اُن کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے، اِس پر اُن کو مبارکباد دیتا ہوں، تقریب کے مہمانِ خصوصی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محمود شام ادب کے حوالے سے ایک بڑا نام ہے، اللہ تعالیٰ نے اِن کو جو عزت دی ہے، ہم بھی اُن کو اپنے دِل کے قریب سمجھتے ہیں، اُنہوں نے اپنے کام کے حوالے سے کہا کہ آپ خود ہمارے بنائے ہوئے سیاحتی مقامات کو دیکھیں، آپ بہت خوش ہوں گے، سندہ میں بہت سے ایسے تاریخی مقامات اور سیاحتی مقامات ہیں جیسے کراچی کے قریب ہی گورکھ ہل موجود ہیں، ہمارے اِس سلسلے میں کام دیکھ کر خوش ہوں گے۔ انشاء اللہ یہ کام جاری رہیں گے، ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت کے مطابق کراچی میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں، عنقریب آپ کراچی میں مزید کام اور تبدیلیاں ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ اِس موقع پر سابق وفاقی وزیر خادم علی شاہ، مینیجنگ ڈائریکٹر، سندھ ٹوررزم ڈیولیپمنٹ کارپوریشن، سید فیاض علی شاہ، یحیٰی پولانی، بخاری ٹریولرز، ندیم شریف، بیگم محمود شام، سماجی و ادبی شخصیت حسن امام صدیقی، بچوں کے معروف ادیب اطہر اقبال، فاروق عرشی، منور راجپوت، معروف کالم نگار اور کہانی نویس ریحان محمود خان، آصف احمد خان سمیت دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔





























Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.

With Beat wishes