گزشتہ روز 02/اپریل 2026ء کو “میڈیا لأز، ریگولیشنز اور ایتھکس کا صوبائی کنوینشن” کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔

گزشتہ روز 02/اپریل 2026ء کو “میڈیا لأز، ریگولیشنز اور ایتھکس کا صوبائی کنوینشن” کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی پریس کلب میں گزشتہ روز 02/اپریل 2026، کی شام کو شدید بارش بھی “میڈیا لأز، ریگولیشنز اور اِیتھکس کے صوبائی کنوینشن” کو منعقد ہونے سے نہ روک سکی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(PFUJ) اور کراچی یونین آف جرنلسٹ(KUJ) کے اشتراک سے منعقد ہوا، کراچی پریس کلب میں صحافیوں اور مندوبین کی آمد شروع ہوگئی تھی، عبید اللہ نے تلاوت کلام پاک اور نعت مقبول سے تقریب کا آغاز کیا، سب سے پہلے چیئرمین الیکشن کمیٹی، کراچی پریس کلب اور سینئر صحافی و ادیب ڈاکٹر توصیف احمد خان کو خطاب کی دعوت دی گئی، ڈاکٹر توصیف احمد خان نے پیکا ایکٹ کے نفاذ کو ایک غلط فیصلہ قرار دیا، جو کہ معاشرے میں جمہوریت پر پڑنے والے منفی اثرات میں اضافے کاسبب بنا ہے، ایسے قانون کو ختم ہونا چاہئے جس سے صحافتی آزادی ختم ہوگئی ہے، معروف صحافی اور اینکر مظہر عباس نے بھی پیکا ایکٹ کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو کنٹرول کیا ہوا ہے، پیکا ایکٹ سے میڈیا پر سب کہنا بھی جرم ہے، یہ چیلنجز ہیں جس سے صحافت کو آزادی دلانے ہے، سینیئر لیجنڈ اداکار مصطفٰی قریشی نے کہا کہ فلموں کے لیے فنڈ جاری نہیں کیئے جارہے جس سے فلم انڈسٹری زوال پزیر ہے، کوئی بھی اسکی سرپرستی کرنے کو تیار نہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے فلم کی سرپرستی کے لیے ایک اداریہ نیفڈیک قائم کیا تھا جو کہ کافی عرصے سے غیر فعال ہے، سندھ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سندھ کی سطح پر سیفڈیک ادارہ قائم کرے، تاکہ عوام کو صحیح معنوں میں تفریح مل سکے، اس موقع پر مہمانوں میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے سینئر صحافی، (PFUJ) کے مرکزی صدر افضل بٹ، (PFUJ) کے سیکرٹری جنرل ناصرزیدی، (KUJ) کے صدر طاہر حسن، (KUJ) کے سیکرٹری لیاقت کشمیری، مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی کی ترقی کے لیے صحافت میں حائل رکاؤٹوں کو دور کیا جانا ضروری ہے آزادی صحافت کی وجہ سے ، جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، صوبائی اسمبلی کے رکن علی خورشیدی نے کہا کہ صحیح معنوں میں آزادی صحافت اور جمہوریت جب ہی پروان چڑھتی ہے جب عوام کی دہلیز تک اس کے ثمرات پہنچتے ہیں، ۔

سینیٹر رضاربانی، احمد چنائے، یوسف لغاری، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، طاہر حبیب، حبیب الجنیدی، اطہر جاوید صوفی، شکیل احمد، فلم، ٹی وی جرنلسٹ وصی قریشی، معروف شاعر جاوید صباء، سہیل سانگی، معروف صحافی علاؤالدین خانزادہ، معروف صحافی ابوالحسن، معروف کالم نگار، کہانی نویس اور مصنف ریحان محمود خان و دیگر نے شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، یہ کنوینشن ہر طرح سے ایک کامیاب کنوینشن تھا جس سے صحافت برادری کے متحد ہونے کا اشارہ ملا


Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading