اسٹوڈیو سیون اور روزیٹ میوزیم کا دورہ

تحریر: ایان خان
………….فرزندِ مرحوم ریحان میہمود خان

معروف سماجی و ادبی شخصیت حسن امام صدیقی نے کلفٹن میں واقع اسٹوڈیو سیون اور روزیٹ میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میوزیم اور اسٹوڈیو سیون کے بانی شہیداللہ باری کے ہمراہ مختلف فن پاروں اور فنونِ لطیفہ کے نمونوں کا مشاہدہ کیا۔

تصاویر میں حسن امام صدیقی کو آرٹ گیلری میں موجود مختلف پینٹنگز اور فن پاروں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک تصویر میں وہ بانیِ میوزیم شہیداللہ باری کے ساتھ ایک فن پارے کے بارے میں گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر فن، ادب اور ثقافت سے وابستہ مختلف تخلیقی کاموں کو دیکھنے اور ان کے بارے میں تبادلۂ خیال کا موقع بھی ملا۔

حسن امام صدیقی اور اسٹوڈیو سیون و روزیٹ میوزیم کے بانی شہیداللہ باری، کلفٹن کراچی۔


Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe to get the latest posts sent to your email.