
معروف سماجی و ادبی و علمی شخصیت سرفراز احمد صدیقی کے صاحبزادے ڈاکٹر سروش احمد صدیقی کی شادی حفصہ دُختر محمود عالم کے ہمراہ ہوئی، جس کا تقریبِ ولیمہ بروزِ اتوار بتاریخ 14/دسمبر2025ء کو مقامی شادی ہال اِسکائی ڈیک بینکوئٹ نارتھ ناظم آباد کراچی میں ہوا، جس میں شہر کراچی کی سماجی و ادبی ، تاجر برادری اور علمی و تعلیمی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے سرفراز احمد صدیقی کو اپنی والہانہ محبت و دوستی کو ثبوت دیتے ہوئے تقریب کو رونق بخشی، اس موقع پر سرفراز احمد صدیقی کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے رُکن حسن امام صدیقی، سماجی و ادبی شخصیت، فاروق عرشی، معروف کالم نگار، کہانی نویس اور مصنف ریحان محمود خان، احمد حسن و دیگر شخصیات کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔آخر میں پُرتکلف کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔



Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
