
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پوری دُنیاء کے عیسٰی علیہ السلام کے پیرو کاروں اور عالم اسلام کو بشمول سب کو نئے سال کی نئی نئی مبارکباد ۔
اِس موقع پر دعا ہے کہ ہم سے بھولے سے بھی کوئی غلط کام سرزدنہ ہو، رَب العِزَت سب کو اپنی امان میں رکھے، تمام مخلوقات کے لیے یہ سال خوشیوں اور رحمتوں اور برکتوں کا سال ہو، جو دور ہیں وہ قریب آجائیں اپنی رنجشیں بُھلا کر، چُھوٹا بڑوں کا اِحترام کرے، بَڑا اپنا بڑا پن برقرار رَکھتے ہوئے، چُھوٹوں کو معاف کر کے پیار کی جادوئی جھپی پالے یعنی ایک دُوسرے گلے لگالے، زِندگی ہنستی اور مُسکراتی رہے، یہ سَپنا نہیں حقیقت ہے، جب ہم ایک دُوسرے کا خیال رکھنے لگیں گے تو ہمارے دل 💓❤️۔ صاف و شفاف ہو جائیں گے، ایک اور کام کرلیا جائے۔ اپنے خالق حقیقی کے آگے سربسجود ہوکر کچھ قیمتی اَشکِ پشِیمانی کے گرا دِینے چاہیئں، وہ تو ہم کو بہت وقت دے چکا اور دے رہا ہے نافرمانی سے پرھیز اور ندامت کے آنسو واحد راستہ بچےگا بچنے کا، تجارت اللہ سے ناراضگی دور کرنے کا، راستہ نجات کا، بس۔ اللہ ہم کو یہ سب کرنے توفیق عطا فرمائے۔آمین
منجانب۔ ایک گنہگار، خطاکار اور بے کار
ریحان محمود خان
Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
