حقوقُ العباد کی اہمیت۔سکتے میں آ جاؤ گے نامۂ اعمال دیکھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔جو نہیں کرتے یہاں محبتوں کا کاروبار
ان کے حصے آتی ہے نفرتوں کی بھرمار
کسی کو دکھ دے کر خوشی مل نہیں سکتی
یہ قدرت کی سنت ہے، بدل نہیں سکتی

بار بار سمجھانے سے دل نہیں بدلتا
اللہ کی ہدایت سے انسان سنبھلتا

سکتے میں آ جاؤ گے نامۂ اعمال دیکھ کر
اشک بہاؤ گے اپنے ہی اعمال دیکھ کر

محشر میں کوئی ساتھ نہ دے گا تمہارا
ہر شخص کو ہوگا اپنے انجام کا سہارا

اِدھر اُدھر بھاگ کر کہاں بچ سکو گے؟
اپنے ہی اعمال سے آخر کب چُھپ سکو گے؟

مرنے کے بعد اگر سکون بھی نہ ملا
پھر بتاؤ، انسان! جائے گا آخر کہاں؟

نہ یہاں قرار ملے، نہ وہاں چین نصیب
جو حقوقُ العباد میں کرتے رہیں فریب

سادہ سا نسخہ ہے، اگر سمجھ میں آ جائے
بندوں سے انصاف کرو، رب کو بھی یاد آئے

ہر دکھ میں لوگوں کا سہارا بنتے جاؤ
صبر و استقامت سے رشتہ جوڑتے جاؤ

جنہوں نے بیچ دی ہدایت دنیا کے بدلے
آخر کیا پایا ایسی تجارت کے بدلے؟

قرآن کا پیغام ہے، یہی ہے کامیابی
حقوقُ العباد ادا کرو، یہی ہے سرخروئی

کل جب نامۂ اعمال تمہارے ہاتھ میں ہوگا
ہر ظلم، ہر احسان تمہارے ساتھ میں ہوگا

آج ہی سنبھل جاؤ، کل بہت دیر ہو جائے گی
محشر میں بس کام آئیں گے اعمال تمہارے۔

ریحان محمود خان
(رِم جِھم)
5-8-26


Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe to get the latest posts sent to your email.