۱۵۔ اگست ٦۲۰۲ء کو “قومی تجارت” اردو روزنامہ کا خوبصورت اجراء

تحریر: ریحان محمود خان

…………………………………………….

ان تاجروں کو اپنے کاروبار میں حاٸل روکاوٹوں اور دباٶ کو دور کرنے کے لیے مقتدر حلقوں اور ایوانوں تک آواز پہنچانے کے لیے بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، جو کہ تاجروں اور اسمبلیوں میں موجود عوامی رہنماٶں کے درمیان “مڈل مین” یعنی رابطے کے پُل کے طور پرکام سرانجام دے، ایسی کسی آواز کی ضرورت آج بھی محسوس کی جارہی ہے اور ہمیشہ محسوس کی جتی رہی ہے، جو بلا روک ٹوک ان کی آواز بلند ایوانوں تک آسانی سے پہنچا دے۔
15/اگست 2026ء کی شام کراچی پریس کلب میں 40 سال سے سب کے اخباری دنیا اور فلمی دنیا کے جانے پہچانے نامور سینیٸر صحافی عبدالوسیع قریشی نے “قومی تجارت” کے نام سے ایک اردو اخبار کاآغاز/اجرأ کردیا، جن میں کراچی کے ممتاز، مشہور اور کُہنہ مشق تاجروں نے شرکت کرکے اس تقریب کو چارچاند لگا لگادیے، انہوں نے اپنی ہر سطح اور ممکنہ ہر تعاون کا یقین دلایا۔ تاجروں نے عبداوسیع سے اس “قومی تجارت” اخبار کے اجرأ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوٸے کہا کہ بہت عرصے سے ایسے کسی اخبار کی کمی محسوس کی جارہی تھی جس کے اجرأ کے بعد تاجر برادری نے اپنے ہر طرح کے تعاون کی پیش کش کی۔
اب کم سے کم تاجر برادری کے دیرینہ مساٸل حکام بالا تک پہچنے میں دیر نہیں لگے گی اور یہ اخبار “قومی تجارت” تاجروں کی ایک کامیاب اورمضبوط آواز بن کر ابھرے گا۔ ان شاءاللہ
خطاب کرنے والوں میں مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی، مرزا اختیار بیگ جو کسی تعرف کے محتاج نہیں نے ڈاکٹر توصیف احمد خان کے توجہ دلانے والے ایک گھمبیر سوال کا جواب دیتے ہوٸے کہا کہ اخباری پیپرکی ارزاں اور دن بہ دن بڑھتی ہوٸی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے میں قومی اسمبلی کے ایوان میں بات کرونگا، تاکہ اخباری صنعت کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے جبکہ تقریب کے صاحبِ صدر اور معروف تاجر گوپلانی نے کہا عبدالوسیع قریشی بہت محنتی آدمی ہیں اور یہ کاروباری حضرات کی خبریں بلامعاوضہ لگا کر کافی عرصے سے مساٸل کی نشاندہی کررہے ہیں، چیٸرمین الیکشن کمیٹی کراچی پریس کلب ڈاکٹر توصيف احمد خان، اسٹار ماکیٹنگ کے پروپراٸٹر محمود احمد خان نے کہا کہ اس وقت اخباری صنعت زوال پزیر ہے اور اس وقت تجارتی اخبار کا اجراء بہت ہمت کا کام ہے، میں عبدالوسیع قریشی کو مبارکباد دیتا ہوں، معروف صحافی اور ایڈيٹراطہر جاوید صوفی، KUJ کے صدر طاہر احمد خان، نٸی بات اخبار کے چیف ایڈیٹر مقصود یوسفی شامل تھے،
اخبار کے اجراء کی خوشی میں کیک بھی کاٹے گٸے۔

اس موقع پر رکن کراچی پریس کلب حسن امام صدیقی، معروف صحافی طاہر حبیب، معروف کالم نگار ریحان محمود خان، احمد حسن و دیگرشخصيات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نظامت کے فراٸض اے۔کے۔ میمن نے انجام دیٸے، آخر میں مہمانوں کو اجرک اور گلدستے پیش کٸے گٸے، یہ تقریب تاجروں اور صنعت کاروں اور شرکأ کی شرکت سے اخبار کے اجراء کے لحاظ سے ایک یادگار اور کامیاب تقریب تھی۔


Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe to get the latest posts sent to your email.