
“‘وَرلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء”‘ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر، احمد شاہ کا (39) دن طویل ریکارڈ کا کارنامہ”‘
سابق چیئر مین، پبلیکیشن کمیٹی، آرٹس کونسل آف پاکستان اور رکُن، آرٹس کونسل آف پاکستان اور وائس چیئرمین الیکشن کمیٹی (2025ء) کراچی پریس کلب، حسن امام صدیقی نے فاروق عرشی، معروف کالم نگار، مصنف، کہانی نویس اور سب ایڈیٹر، انگریزی روزنامہ اِسٹار پِلس، ریحان محمود خان، آصف احمد خان اور احمد حسن کے ہمراہ آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی کا دورہ کیا، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے 140ممالک کے فنکار اپنے فَن کا مظاہرہ کرتے ہوئے “‘وَرلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء”‘ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور اُن کی پیش کی گئی بہترین پَرفَارمِینس کو دیکھ کر حاضرین اور شائقین نے دِل کھول کر داد دی، اِس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن، آرٹس کونسل آف پاکستان، شکیل احمد خان سے بھی ملاقات ہوئی، حسن امام صدیقی نے اِنتظامیہ کی محنت اور نظم وضبط سراہا اور چمَکتے دَمکتے اور جَگمَگ جَگمَگ کرتے آرٹس کونسل کی خوبصورتی کو دیکھ کر کہا، آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی احمد شاہ کی قیادت میں دِن دُگنی اور رات چُوگنی ترقی کررہا ہے، یہ آپ سب کی بے انتہا محنت اور کاوشوں کا ثَمر ہونےکے ساتھ ساتھ، احمد شاہ کی اِنرجیٹک شخصیت اور لیڈر شپ کا بھی کمال ہے، یہ اِس بات کا ثُبوت ہے کہ اُن کی وجہ سے آرٹس کونسل کا نام اور کراچی کا مثبت امیج دُنیا کے کونے کونے میں پہنچ گیا، یہ ثابت ہوگیا کہ کراچی ایک پُرامن اور محبت کرنے والوں کا شہر ہے، جس کی وجہ سے آرٹس کونسل ترقی کی بلندیوں سے ہمکنار ہوا، یہ وہ محنت ہے جو سب کے سامنے ہے اور دکھائی دے رہی ہے، جن میں آرٹس کونسل کی بِلڈنگ میں جدید نِِظام، کمروں کی خوبصورتی، آڈوٹوریم، لِفٹ کی تنصیب اور مُختلف بہترین پروگرامز کا انعقاد، خاص کر (39) دِن کا “ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء “‘جو لگاتار رُوزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، احمد شاہ رات دِن اپنی کاوشوں سے آرٹس کونسل جگمگا رہا ہے، یہ کہنا ہے کہ نہ ہوگا کہ احمد شاہ اِس کو دُنیا کا بہترین آرٹس کونسل بنانے اور مقامِ بلندی پہ پہنچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، متواتر تسلسل کے ساتھ “‘وَرلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء”‘ کا اپنی تمام تر رعنائیوں اور کامیابیوں کے ساتھ وہ بھی اِتنے “‘نظمُ و ضَبط “‘ کے ساتھ جاری رہنا، “‘ایک عالمی ریکارڈ اور کارنامہ”‘ ہے، خاص کر “‘کولمبیا اور مختلف ممالک کے ڈانسروں کا رقص، جس سے ناظرین و شائقین نہ صرف لُطف اندوز ہوئے بلکہ اُنہوں نے دِل ❤ کھول کر داد دی، آرٹس کونسل آف پاکستان میں رات و دِن ایک میلے کا سماں یے، جس میں دُنیا بھر سے آئے ہوئے فنکار اپنے اپنے ماہرانہ فَن سے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں اور ہر پروگرام “‘کھڑکی توڑ رَش “‘ کا نقشہ پِیش کررہا ہے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کے اِس “وَرلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء”‘ کی تمام کامیابیوں کا سِہراء صدر، آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ اور اُن کی ٹیم کو جاتا ہے، جہاں رُوزانہ بلا ناغہ تھیٹر،ڈرامے، میوزک، کتابوں کی پزیرائی و رُونمائی،کلچر ڈے، گانے، سنگت، قوالیاں، بُک فیسٹیول ودیگر پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔
یہ “وَرلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء”‘ اپنی آب و تاب کے ساتھ 07/دسمبر 2025ء کو اختتام پزیر ہوگا اور اس کو شائقین تا دیر یاد رکھیں گے۔
















Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
