
دی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے تحت سیمینار کا انعقاد
انٹرنیشنل افیئرز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر ایک سیمینار کا انعقادکیا گیا، جو بروز ہفتہ، 29 نومبر 2025 کو ہمیشہ کی طرح مقررہ وقت 4:30 بجے شام ادارہ بین الاقوامی امور پاکستان (PIIA)، کی لائبریری نزد ایوانِ صدر، کراچی میں شروع ہوا، اِس سیشن کا اہتمام چیئرپرسن، ادارہ بین الاقوامی امور پاکستان (PIIA)،ڈاکٹر معصومہ حسن، نے کیا، موضوع تھا “‘ انٹرنیشنل افیئرز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے”‘، جس میں تجزیہ نگار (1).لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود(ایچ۔آئی) (ایم) ایس۔بی۔ٹی، سابق سیکرٹری، وزارت دفاعی پِیداوار، وفاقی حکومتِ پاکستان، عالمی و قومی سلامتی اور معاشی استحکام پر تجزیہ کار، تاریخ و سیاست پر مصنف اور مبصر، اور تجزیہ نگار۔ (2). ڈاکٹر اقدس افضل، معاشی مشیر، میکرو فِسکل پالیسیز یونٹ، وزارت خزانہ، مملکت سعودی عرب نے شرکت کی اور سیشن میں موجود شرکاء کے پوچھے گئے سوالوں کے دلائل کے ساتھ تسلی بخش جوابات دیئے، جو کہ سرکاری یا نجی اِداروں میں کام کر رہے تھے یا کرچکے تھے، اِس سِیمِینار میں اِنتہائی تعلیم یافتہ اور اپنے اپنے محکموں کی سینئر شخصیات بھی موجود تھی، اِس کامیاب سیمینار کا سِہرا ڈاکٹر معصومہ حسن اور اُن کی قابِل اور باصلاحیت ٹیم کو جاتا ہے جو اس طرح کے عالمی معلوماتی سیشن منعقد کرتے ہیں۔ بعد ازاں معروف کالم نگار، کہانی نویس اور مصنف ریحان محمود خان نے دونوں معتبر شخصیات اپنے انگلش اور اردو کے کالموں کی فائل پیش کی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلیا،اس سیمینار میں بڑی تعداد میں علمی و ادبی شخصیات نے شِرکت کی اور بہت توجہ کے ساتھ عالمی سطح پر ہونے تبدیلیوں پر تجزیوں سے آگاہی حاصل کی۔



Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
