
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی جہاں ثقافت اور کلچر کے حوالے متعدد پروگرام ترتیب دیتا رہتا ہے اور اپنی، صلاحیتوں اور کارکردگی دِکھا رہا ہے اس کا عالمی سطح پر پاکستان اور بالخُصوص کراچی کا مَثبت اور مُنفرد اِمیج بن گیا ہے، “عالمی ورلڈ کلچرفیسٹیول” نے عالمی سطح پر مشہور ہونے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے، دنیا بھر سے آئے ہوئے فنکاروں نے 39 دن اپنا کلچر اور اپنا فَن پیش کیا، جس کا 07/دسمبر 2025ء کو اختتام راحت فتح علی کے میوزک کنسرٹ سے ہوا، سامعین و حاضرین نے کثیر تعداد میں شریک ہوکر دل کھول کے داد دی، اِن کاوشوں اور کامیابیوں کا سہرا صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ اور اُن کی ٹیم کو جاتا ہے، جو نہ صرف اردو ادب کی خدمت کرہے ہیں بلکہ تمام زبانوں کو برابرکی اہمیت دے کر اُن کے کلچر اور ثقافت کی خدمت کررہے ہیں، “عالمی اردو کانفرنس” کا ہرسال انعقاد اِن کی بڑی خدمات میں سے ایک ہے، ایک پروگرام ختم ہونے بعد اور رات دن جاگنے کے باوجود “آئرن مین احمد شاہ” تھکتے نہیں بلکہ دوسرے پروگرام کے لیے مزید تندہی سے تیار ہوکر کام شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں آرٹس کونسل آف پاکستان ایک عالمی سطح کا اداری بن چکا ہے، جو چاند کی طرح روشن اور سورج کی طرح توانائی دے رہا ہے،” اَٹھارویں عالمی اردو کانفرنس” کا 25/دِسمبر 2025ء کو اِفتتاح ہو چکا ہے جو 28/دسمبر 2025ء تک اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا، آج بروز جمعہ 26/دسمبر 2025ء کو چیئرمین الیکشن کمیٹی کراچی پریس کلب ڈاکٹر توصیف احمد خان، ممبر الیکشن کمیٹی، حسن امام صدیقی، ریحان محمود خان، و دیگر کے ہمراہ میں نے وہاں کا دورہ کیا تو وہاں کی ادبی رُونقیں دیکھ کر دل بَغ بَاغ ہوگیا، لوگ جوق دَرجوق شریک ہورہے تھے، مختلف اِسٹالز سجے ہوئے دیکھ کر عید کا سماع محسوس ہو رہا تھا، اس کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے میں نے فوٹوز اور وڈیوز محفوظ کیں جو آپ کی کی خدمت میں پیش کررہا ہوں، آپ جب احمد شاہ صاحب کی کارکردگی نوٹ کریں گے تو آرٹس کونسل آف پاکستان کو ماضی سے زیادہ فعال اور جدید عمارت، الیکٹرانک تیز کفٹ، اور مختلف تھیٹرز کو دیکھ کر داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے اور یہ کارکردگی رُکی نہیں ہے احمد شاہ اور اُن کی ٹیم کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو ترقی دینے اور اس کو عالمی ادارہ بنانے کی طرف زبردست پیش قدمی جاری ہے۔ احمد شاہ صاحب اور ان کی ٹیم کو اللہ تعالیٰ مزید ہمت اور جوش عطا فرمائے۔آمین۔










Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
