کراچی (۔۔۔۔۔۔۔۔) یہ کتاب 1965ء کے ماضی کے اوراق کو پلٹتی ہے جب خبروں کا ذریعہ (نشر واشاعت) ریڈیو اور اخبارات پر منحصر تھا، ایف۔ایم تنہائی میں سننے کے لیے ایک آواز تھی جس سے اکیلے پن کا احساس نہیں ہوتا تھا، 1971ء میں بھی تازہ ترین خبروں سے آگاہی بھی اسی ذرائع سے ممکن تھی، ریڈیو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے، اس کی اہمیت نہ کل کم تھی اور نہ ہی آج اِس موبائل کے دور میں کم ہوئی ہے، ایف۔ ایم ریڈیو آج بھی عوام میں اتنا ہی مقبول ہے جتنا کل مقبول تھا، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے گزشتہ روز مورخہ: 06/فروری 2026ء کو کراچی پریس کلب میں ڈاکٹر سعید مسعود عثمانی کی کتاب “ایف ایم ریڈیو، ریاست اور ثقافتی تغیر” (کراچی میں ایف۔ای۔ ریڈیو نشریات کی مقبولیت اور سامعین کا تجزیاتی مطالعہ) پر کتاب کی تقریب رونمائی کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا آغاز محمد منصف نے تلاوت کلام پاک سے کیا، صاحب کتاب ڈاکٹر سعید مسعود عثمانی نے کہا جب میں نے (انجینئرنگ میں ماسٹر) کیا تو ڈاکٹر صاحب سے ملاقات ہوئی، اُنہوں نے میری دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مجھے اس موضوع پہ” پی۔ایچ۔ڈی” کرنے کی طرف راغب کیا، ڈاکٹر توصیف احمد خان کے علاوہ ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر سیف اللہ، سرفراز احمد خان اور عزیز سنگھور نے ایف۔ایم ریڈیو کے موضوع پر تاریخی شواہد، مواد اور علمی ضروریات جمع کرنے میں محنت اور بے انتہا تعاون کیا، ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ سعید عثمانی صاحب کو اس عمر میں علم سے محبت دیکھ بہت خوشی ہوتی ہے اور یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ علم حاصل کرنے میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی، عمر کتنی ہی کیوں نہ ہو علم حاصل کرتے رہنا چاہیئے، انہوں نے مزیدکہا کہ اس تحقیقی مقالے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی پر بھی بات کی گئی ہے جس پر کوئی بات نہیں کرتا، ریڈیو ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا، اس تحقیق میں سماجی مسائل کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے، ڈاکٹر جعفر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایسے پیچیدہ موضوع پر سیر حاصل کتاب تحریر کی گئی ہے جو کہ پی۔ایچ۔ڈی کرنے والے نئے طلباء و طالبات کے لئے بہت کارآمد اور معلوماتی کتاب ثابت ہوگی اور ان کو نئی راہیں میسر آئیں گیں، انہوں نے تجویز دی کہ اس کتاب کو انگریزی زبان میں بھی شائع ہونا چاہیئے،مُنَعزٌَہ صدیقی نے کہا کہ ریڈیو زبان کی خوبصورتی کا ذریعہ ہے، جس سے لوگ زبان کی میٹھی آواز سُنتےاورسِیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف۔ایم ریڈیو کے دور میں لوگوں کا اندازِ فکر اور شعوربہتر تھا، ایف۔ایم ریڈیو کا دیہات تک معلومات پہنچانے میں بھی اہم کرداررہا ہے، ڈاکٹر بدر سومرو اور تقریب کے صدر محمود لعیق نے ڈاکٹر سعید عثمانی کو اتنی قیمتی، معلوماتی اور تحقیقی کتاب تحریر کرنے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر صحافی، علمی و ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں معروف سماجی و ادبی شخصیت حسن امام صدیقی، ڈاکٹر سیف اللہ، اطہر اقبال، لندن سے تشریف لائے ہوئے نیوز کاسٹر اور معروف نعت خواں سید محمد اقبال، سہیل سانگی، سرفراز احمد، عزیز سنگھور، فاروق عرشی، بِرجیس زہرہ، ہارون اللہ خان، رضیہ سلطانہ، معروف کالم نگار، کہانی نویس اور مصنف ریحان محمود خان، آصف احمد خان، محمد عدنان خان، رستم علی، عبدالباسط، فریحہ عاقب، حِنا اسلم، محمد عامر صدیقی و دیگر موجود تھے، ڈاکٹر سعید عثمانی نے خریدی گئی کتابوں پر اپنے دستخط کیئے، نظامت کے فرائض فروا حسن نے اپنے مخصوص انداز میں انجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر خطاب کرنے والوں کو کتاب کا تحفہ پیش کیا گیا اور گروپ فوٹو لیا گیا۔
(ریحان محمود خان)
رکن ، کراچی پریس کلب
سب ایڈیٹر ، روزنامہ اسٹار پلس (انگریزی)
0311-3388377















Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
