دُعا شَکِسَتۂ دِل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت رحم والا اور سب کی سننے والا ہے، بعد از تلاوت کلام پاک، سورہ فاتحہ، چاروں قل، آئیت الکرسی، درودِ اِبراھیمی پڑھنے کے بعد اِس کا ثواب آقائے دُو جہاں کے دربار میں ھدیۃً تحفۃً پیش کرتا ہوں، قبول و منظور فرما، ازواجِ مطاھرات، شہدا اکرام، اہلِ بیت، صحابہ اکرام اجماعین، تَابَعِین، تَبَ تابَعِین، پنجتن پاک، غوث پاک، سلطان باہو، قُطب، اَبدال، قلندران، بی۔بی پاک دامن و دیگربزرگانِ دین کے دربار میں ھدیۃً تحفۃً پیش کرتا ہوں، قبول و منظور فرما، عزیز و اقارب اور والد ، والدہ کی بخشش کے لیے پیش کرتا ہوں، قبول و منظور فرما، دیدہ و دانستہ جو گناہ ہو رہے ہیں، انہیں معاف فرما، جو ہونے والے ہیں اُن سے بچنے کی توفیق عطا فرما، اِس کی برکت سے گناہ و کبیرا و صغیرا کو معاف فرما، جو بیمار ہیں انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرما، جو بے روزگار ہیں، ان کو روزگار عطا فرما، جو بے اولاد ہیں انہیں اولادِ نرینہ عطا فرما، جن کی اولاد ہے انہیں آنکھوں کی ٹھنڈک بنا، جو پریشان حال ہیں ان کی پریشانی کو دور فرما، جو قرضدار ہیں انہیں غیب سے قرض ادا کرنے کی توفیق عطا فرما، تو رحیم ہے رحم فرما، تو کریم ہے کرم فرما، تو دافع ہے، تو واسع ہے، تو حافظ ہے، حفاظت عطا فرما، تو قھار ہے، ستار، وہاب ہے، تو ہی سننے والا ہے حاجات کو دور فرما، میں یا اللٌٰہ تیری بارگاہ میں چشمِ تر اور لرَزتی زبان سے گناہوں کے بوجھ سے لدا ہوا، رمضان جیسے بابرکت مہینے میں سربسجود ہو کر دُعا کررہا ہوں، میری عبادات اور سجدوں کو بابِ جبروت میں قبولیت عطا فرما ، یہ جُوش، جَذبہ، اَدب، مُحبت، مَعرفت، عِشق، جُنُون، بِجلِیاں میرے رَگ و پے میں بَھر دے اور میری اِس ہستی کو پَستی سے نکال کر اپنی عظیم ہَستی کے اسمِ ذَات کی ہَستی کی گہرائیوں سے واصل فرمادے، علمِ لدنی، علم الحروف، علم العداد، علم الیقین، عین الیقین، حق الیقین، علمِ خفی کے جو پَردے پڑے ہیں اُن سے آشکار کردے، جو حِجابات، شَعُور، لاشَعُور اور تِہ تُشٌعُورکے خزانے، علم الاسرار، قرآن مجید فرقان حمید میں موجود سات لطائف، سات آسمان، آٹھ جنت، سات دوزخ کے علم اور اسکی کنجیاں حروفِ مقطعات کے نورانی راز عیاں کردے، سمجھ عطا فرما، غوروفکر عطا فرما، درمیان سے اگر بہتر سمجھے پنہاں پردے ہَٹادے، مِٹادے، مِلادے، میرے گناہ شَرفِ باریابی سے ایسے جَھڑ جائیں جِیسے خِزاں میں پِتے جَھڑتے ہیں اور بَہار آتی ہے، دِل اور وجود میں صرف عقِیدَت اور اَشک میں ڈوبی آنکھوں سے آپ(ص ) کے رُوضے کا دیدار کرادے، اُن کا سامنا کرنے کی ہِمت اور جُرأت نہیں، ذاکرِ قَلبی ہی بن جائوں تیرے دیدار سے محبت سے شفاعت سے تو زندگی سَفَل ہوجائے، زندگی ہی میں دل اور رُوح کا سَفر شرُوع ہو جائے تو مُعَجزہ ہو جائے، ساری ٹوٹی پھوٹی عِبادات قُبولِیت کا شَرف حاصل کرلیں، زندگی ہی میں “مَوتُو اَنتَ قَبلَ مَوتُو” ہوجائے، اللٌہ نَبی، اللٌہ نَبی، اللٌہ نَبی کہتے موت آجائے، آمین، مرتے دم غیب سے مدد کیجیئو، ساتھ ایمان کے اٹھا لیجیئو، جب دَمِ واپسی ہو، لَب پہ ہو لااِلہ اِلاَللٌہ،لااِلہ اِلاَللٌہ، لااِلہ اِلاَللٌہُ مَحمدُرٌَسولُ اللٌہ۔
Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
