کراچی پریس کلب میں 21/مئی 2026ء کو ” ایک شام محمود شام کے نام” سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد
…………………………………………………..
گذشتہ روز 21/مئی 2026ء کو کراچی پریس کلب میں ممتاز صحافی، تجزیہ نگار، دانشور، مصنف، محقق اور چیف ایڈیٹر ماہنامہ رسالہ “اطراف” محمود شام کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب “ایک شام محمود شام کے نام” انٹیلکچوئل فورم (ٹی. آئی. ایف) کے تحت منعقد کی گئی، سب سے پہلے محمود شام کی خدمت میں سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی، جس میں شہر کے معروف صحافیوں، ادیبوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں نے اپنے تجربات شیئر کیئے، ان شخصیات کا کہنا تھا کہ محمود شام ایک نڈر، بیباک، نہ بکنے اور نہ جھکنے والے صحافی ہیں، بچپن کی چھوٹی سی عمر سے ہی وہ بڑے لکھاری بن گئے، اتنی فصاحت اور بلا غت کے ساتھ الفاظوں کو پروتے ہیں، کہ سننے والے کے دل میں اترتے چلے جاتے ہیں، انہیں حق بات کہنےکے جرم میں اور اپنے اصولی موقف پہ قائم رہنے کی وجہ سے کئی مرتبہ پابند سلاسل رہناپڑا اور ان کو اس وقت تشدد بھی برداشت کرنا پڑا، علمی، سندھی و اردو بولنے والو نے “محمود شام” کی شان میں بہت خوبصورت الفاظ ادا کرتے ہوئے، ان کی خدمات کو سراہا. مقررین نے محمود شام کے پیغام محبت، اخوت کا نچوڑ پیش کیا کہ سب ایک دوسرے کی عزت کریں، ہر طرح کا خیال کریں، اس سے امن قائم ہونے میں مدد ملے گی. دریا ئے سندھ کا پانی گلگت سے ہوتا ہوا سندھ کی سرزمین میں داخل ہوتاہے_
اس موقع پررکن کراچی کلب حسن امام صدیقی، فاروق عرشی، سہیل سانگی، طاہر حبیب، رضیہ سلطانہ، شائستہ بخاری، وصی قریشی، عدنان احمد، پچاس کتابوں کے مصنف ڈاکٹر اعجازاحمد، ڈاکٹرتوصیف احمد، ڈاکٹر سید جعفر احمد، ڈاکٹرپروفیسر صغیر احمد معروف کالم نگار ریحان محمود خان، آصف احمد خان، احمد حسن و دیگر شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی. علمی و ادبی لحاظ سے یہ ایک منفرد تقریب یوں بھی تھی کہ اس میں سندھی و اردو میں تقریر کرکے یہ تاثر پختہ کیا گیا، سندھ میں رہنے والے سب بھائی بھائی ہیں انہیں اپنے دلوں سے کدورتوں کو دور کرنا پڑے گا جب ہی ایک مستحکم اور مضبوط معاشرہ وجود میں آئے گا.





















































Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
