
معزوروں کے عالمی دِن کے موقع پر ایک پُروقار تقریب
کراچی (۔ ) سمیرا جاوید چیئرپرسن خلق خدا ویلفیئر ایسوسی ایشن ، نے “:دیدہ اینڈ بینا معہ میوزک اینڈ ٹیلنٹ”‘ کے نام سے گونگے، بہرے اور نابینا معزور افراد کے ساتھ “‘ایک شام آپ کے نام” منانے کے عنوان سے “‘ معذورین کے عالمی دن”‘ کے موقع پر بروز جمعرات مورخہ: 04/دسمبر 2025ء شام 6:00 بجے بمقام رشین سینٹر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پی۔ای۔سی۔ایچ۔ایس، بلاک۔2، کراچی “‘ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا، سمیرا جاوید ایک نرم دِل، اِِحساسات و جذبات رَکھنے کے ساتھ ساتھ اِیسے پُروگرام مرتب کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کو اِن ہی کاموں کے لیے وَقف کردیا ہے، الٌٰلہ تعالیٰ ان کو ان نیک کاموں کا اجر عطا فرمائے، جس کی وجہ سے وہ ہر طبقے میں جانی پہچانی جاتی ہیں اور اپنا کام انتہائی جاں فشانی سے کرتی ہیں ۔ اپنے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی متحرک رکھتی ہیں، اِس موقع پر، رشین قونصل جنرل معہ اہلیہ نے شرکت کی، صوبائی وزیر سندھ شمیم صاحبہ، ڈپٹی میئر کراچی، سلمان عبداللہ مراد، ڈائریکٹر، سٹی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، KMC محمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ، KMC، آصف احمد خان، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر، (ایڈمن)، ڈپٹی میئر سیکرٹریٹ، KMC اور کالم نگار،کہانی نویس، مصنف، ریحان محمود خان، سابق فوٹو جرنلسٹ، شوکت علی، خلقِ خُدا ویلفیئر ایسوسی ایشن ونگ کی مرد وخواتین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کرکے معذوروں کی حوصلہ افزائی کی، تاکہ وہ سماج میں اپنے آپ کو الگ، کمزور اور کمتر نہ سمجھیں، مرد و خواتین معزوروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کو اجرک پیش کی گئیں، بعد ازاں شرکاء سمیت مہمانوں کا گوپ فوٹو سیشن ہوا۔











Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
