کراچی ورلڈ بُک فیئر 2025ء ایکسپو سینٹر کراچی عالمی بُک میلہ میں اطہراقبال کی نئی کتاب “ایک کہاوت ایک کہانی ۔والیم ۔4. کی تقریبِ رونمائی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ورلڈ بُک فیئر 2025ء
ایکسپو سینٹر گلشنِ اقبال میں عالمی کتب میلہ منعقد کیا گیا، یہ میلہ 18/دسمبر سے جاری و ساری ہے جس کا اختتام بروز پیر 22/دِسمبر 2025ء کو ہوگا۔
بروز اتوار مورخہ 21/دسمبر 2025ء کی شام 7 بجے ایکسپو سینٹر، ہال نمبر۔2، میں بچوں کے معروف ادیب اطہر اقبال کی نئی کتاب “ایک کہاوت ایک کہانی۔ والیم۔4” کی رُونمائی میں شریک ہوا، اِس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مُراد نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ مطالعہ اور کتاب دُوستی کسی بھی زِندہ قوم کی پہچان ہوتی ہے، کتابیں شعور، فہم اور تہذیب کو آگے بڑھانےکا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں، نئی نسل میں مطالعے کی عادت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،کراچی ورلڈ بُک فیئر جیسے عِلمی میلوں کا اِنعقاد خوش آئند اور قابلِ تحسین ہے، عِلم و ادب کے فروغ کے لیے کراچی ہمیشہ سے نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے،ادبی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت سوچ اور برداشت کو فروغ دیتی ہیں، اِیسی سَرگرمیوں کی حُوصلہ اَفزائی کرتے رہیں گے۔ رُکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی و دیگر نے اطہر اقبال کی تحریروں کو سراہا اور قلم کی قوت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے کتاب کی اہمیت پر رُوشنی ڈالی اور بچوں کے علاوہ بڑوں کو پڑھنے کی ترغیب دی اور لائبریری میں رکھنے کی تجویز بھی دی، تقرِیب کے صدر ، سینئر صحافی اور چیئرمین الیکشن کمیٹی، کراچی پریس کلب ڈاکٹر توصیف احمد خان نے اِس موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب اطہر اقبال نے بہت مِحنت اور عَرق رِیزی سے تیار کی یے، میں کہتا تھا کہ یہ بہت مہنگی اور ضغیم ہے مگر اِن کی کتاب کے اسٹال پر موجود خریدنے والوں کا رَش دیکھ کر خُوشی ہوئی کہ آج بھی لوگ اچھی کتاب کو پسند کرتےہیں اور جُوق دَر جُوق بچوں اور اپنے لیے خرید رہے ہیں، میں اطہر اقبال کو اِن کی کتاب کی رونمائی پر دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ یہ ایسی تحریریں قلم زَد کرتے رہیں گے، اِس مُوقع پر سماجی و ادبی شخصیت حسن امام صدیقی، امریکہ سے آئے ہوئے معروف نَغمہ نِگار، شاعر اور ادیب یونس ہمدم، لَندَن سے آئے ہوئے نیوز کاسٹر اور نعت خواں سید محمد اقبال، معروف صحافی صابر علی، معروف صحافی روزنامہ اُردو اَخبار اُوصاف کے ایڈیٹر ابرار بختیار، سماجی و ادبی شخصیت فاروق عرشی، ڈائریکٹر سِٹی اِنسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ، بلدیہ عظمیٰ کراچی، محمد شاہد، معروف ادبی و سماجی شخصیت محترمہ شائستہ بخاری، سُمیرا جاوید چیئرمین پرسن، خَلقِ خُدا ویلفیئر ایسو سی ایشن، معروف کالم نگار، کہانی نویس اور مُصَنف ریحان محمود خان، آصف احمد خان، احمد حسن و دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading