کراچی ورلڈ بُک فیئر 2025ء ایکسپو سینٹر عالمی بُک میلہ میں تقریب “اَدبی رَابطے”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتاب کلچر کو عام کرنے کی کوشش اور کتاب سے محبت کا آغاز و اظہار ضروری ہے، کتاب کی اہمیت کو اُجاگر اورکتاب کلچرکو عام کرنے کی ضرورت ہے، اردو ادب کی خدمت تو بہت سے سے لوگ کررہے ہیں مگر اُس کو رِجسٹر نہیں کراتے، ہم نے کراچی میں”‘ نیشنل بُک فائونڈیشن” کے ایک دفتر کی تزئین و آرائش کر کے بحال اور فعال کیا ہے، تاکہ اردو ادب کے شائقین و قارئین کو کتاب کا کلچر سمجھنے میں مدد مل سکے جو ہمارے اسلاف کا درس ہے، یہ وفاقی حکومت کے تحت چلنے والا اِدارہ ہے، اِن خیالات کا اظہار ایکسپو سینٹر گلشنِ اقبال میں عالمی کتب میلہ کے موقع پر ہال نمبر ۔ 2 میں منعقدہ تقریب “ادبی رابطے” میں بحثیت مہمانِ خصوصی رُکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کیا، مشہور و معروف شاعر صابر ظفر نے اپنے اشعار سنا کر تقریب کو چار چاند لگائے، اُن کے ہر مصرعے پر تقریب میں موجود شخصیات نے دِل کھول کر داد دی، یہ کتب میلہ 18/دسمبر 2025ء سے جاری و ساری ہے جس کا اِختتام 22/دسمبر 2025ء کو ہوگا۔
اِس موقع پر مختلف خیالی اور تصوراتی موضوعات پر لکھنے والی محترمہ سلطانہ مرزا اور فاطمہ صاحبہ نے تقریب سے خطاب کیا، نِظامت کے فرائض مَعروف شاعرہ محترمہ عَنبرِین حَسِیب عَنبَر نے مُنفَرِد اَنداز میں ادا کئے، اِس مُوقع پر فاروق عرشی، معروف کالم نگار، کہانی نویس اور مصنف ریحان محمود خان، آصف احمد خان و دیگر شخصیات موجود تھیں۔


Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading