ساکنان شہر قائد کے تحت عالمی مشاعرہ 2026

کراچی۔ (۔ ) ساکنان شہر قائد کے تحت عالمی مشاعرہ کمیٹی کی تقریب بہ اعزاز ممتاز سماجی کارکن، شمالی امریکہ کے مُشاعِروں کے مُنتَظِم، اور علی گڑھ اَلمنَائی ایسو سی ایشن، واشِنگٹَن ڈی۔سی کے بانی اور شاعر ڈاکٹر عبداللہ نے بطُور مِہمانِ خُصوصی شِرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ امریکہ میں وہ تقریباً 50 سال سے اردو ادب کی نہ صرف خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ سائنسدان کی حیثیت سے “ناسا ” سے بھی منسلک رہے، عالمی دنیا میں جہاں اردو بولی، پڑھی اور سمجھی جاتی ہے، ساکنان شہرِقائد کراچی کی شہرت وہاں کی تمام ادبی انجمنوں میں ممتاز ہے، امریکہ کے مختلف شہروں میں ادبی تقریب اور مشاعروں کا انتظام و اہتمام اور کمپیئرنگ عرصہ دراز سے کرتا آرہا ہوں، میں نے بہت تاخیر سے شاعری کی ابتدا کی، انہوں نے اپنی چند نظمیں پیش کیںاور کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کرکے دلی مسٌرت ہوئی، میں ساکِنانِ شہرِ قائد کراچی کی اس عزت افزائی کا شکر گزار ہوں، اس تقریب کا اہتمام منتَظمِ اعلیٰ محمود احمد خان و اراکینِ منتظمہ کمیٹی نے بروزِ منگل، بتاریخ 20/جنوری 2026ء کو پی۔ای۔سی۔ایچ۔ایس کراچی میں کیا، جس کی صدارت ممتاز دانشور، ماہرِ تعلیم، شاعر اور سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی اور ضیاءُالدین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے کی، تقریب کا آغاز لندن سے تشریف لائے ہوئے نیوز کاسٹر اور معروف نعت خواں سید محمد اقبال نے تلاوتِ کلامِ پاک و حمد سے کیا، نِظامَت کے فَرائِض وَجِیہہ ثَانِی نے انجام دیئے، ذیشان محبوب ناشز، عمیرعلی انجم، نعیم صمیر، سلمان پیرزادہ، منصور ساحر، شعیب ناصر، عمبرین حسیب عمبر،اختر سعیدی، ناصرہ زبیری، احمد سلمان، اوجِ کمال اور طارق سبزواری نے شرکائے محفل کو اپنے کلام سے لطف اندوز کیا، سینیٹر عَبدُالحَسیب خان نے شاعروں اور مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود احمد خان کی اس تقریب کی وجہ سے کافی دِنوں کے بعد دوستوں سے ملاقات کرکے دلی خوشی ہورہی ہے، پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے ڈاکٹر عبداللہ کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اِن کا عالمی دُنیا میں ایک بڑا مقام ہے، یہ اپنی مالی مصروفیات کے باوجود اردو زبان کی ترویح میں بڑا کام سر انجام دیتے آرہے ہیں، انہوں نے اتنی خوبصورت مِحفل کا اہتمام کرنے پر میزبان محمود احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔
اِس موقع پر سماجی و ادبی، علمی، تاجر برادری اور شعرو سخن سے دلچسپی رکھنے والی شخصیات شمیم فرپو، حسن امام صدیقی، ندیم ظفر صدیقی، جمال اظہر،فاروق عرشی، اطہر جاوید صوفی، حسیب احمد، طاہر حبیب، اویس ادیب انصاری، رضیہ سلطانہ، راشد لطیف، صائمہ علوی، محمود لعیق، ریحان محمود خان، آصف احمد خان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(ریحان محمود خان)
0311-3388377

click to watch video

Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Dil Ki Awaz Suno

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading