
گزشتہ روز نائب چیئرمین الیکشن کمیٹی، کراچی پریس کلب حسن امام صدیقی کے ہمراہ سماجی و ادبی شخصیت فاروق عَرشی اور مَعرُوف کالم نگار، کہانی نویس اور مُصَنٌف ریحان محمود خان نے دس (10)ویں دُو روزہ ادبی فیسٹیول کے پہلے دن کے آغاز کے موقع پر دورہ کیا، اِس کا اہتمام “‘لائٹ اسٹون پبلشرز “‘ کے رُوح رَواں اَمینہ سَعِید اور آصف فَرُخی نے مختلف کمپنیوں کے تعاون سے منعقد کیا جس میں “‘ ادبی مکالمہ “‘ سر فہرست تھا، یہ خالصتاً ادبی فیسٹیول ہے اور اس میں مختلف مشہور و معروف ادبی شخصیات، شریک ہوکر مختلف موضوعات پر آدھا گھنٹہ سیر حاصل معلوماتی گفتگو کرتی ہیں، بعد ازاں پنڈال میں موجود شرکاء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا جاتا ہے، ہم جب فیسٹیول میں پہنچے اِس وقت پروفیسر ڈاکٹر جعفر احمد کا سیشن شروع ہونے والا تھا، جس کا موضوع تھا کہ”‘ ادب و ثقافت اور شاعری کے حوالے سے پاکستان بننے کے بعد ادب میں کوئی ترقی ہوئی یا نہیں؟”‘، تو پروفیسر ڈاکٹر جعفر احمد نے بتایا کہ صرف اردو ادب کے حوالے سے ہی نہیں، سندھی، پنجابی، پشتو اور بلوچی ادب میں بھی ترقی ہوئی ہے، مختلف زبانوں میں پاکستان بننے کے بعد بڑی بڑی شخصیتوں نے اپنی اپنی زبانوں کے ادب و ثقافت اور شاعری میں نام پیدا کیا، جن میں حبیب جالب، فیض احمد فیض، رئیس امروہوی و دیگر شامل ہیں، یہ ایک اچھا ادبی خدمات کا فیسٹیول ہے جو آج دوسرے اور آخری روز بھی جاری رہے گا اور وہاں پہنچنے والی عوام جن میں خواتین و مرد حضرات کے ساتھ طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اِس ادبی فیسٹیول کو چار چاند لگادہیے، زِندہ قوموں کی پہچان ہے کہ وہ اپنے ماضی کو نہیں بھولتیں، حال میں رہتے ہوئے ماضی کے آئینے میں دیکھتے ہوئے آنے والے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئیے جدوجہد کرتی ہیں۔ ہروقت سیکھنے کے عمل سے گزرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ترقی کرتی ہیں۔ اِس ادبی فیسٹیول کو منظٌم انداز میں چلانے پر ہم انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کئیے جاتے رہیں گے جس سے ہماری نوجوان نسل استفادہ کرتی رہے گی۔ اِس موقع پر ممتاز صحافی زاھد حسین (جیو ٹیلی وژن)، رُکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، رُکن قومی اسمبلی کشور زہرہ اور بینک آف پنجاب کے صدرو دیگر صحافیوں اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Discover more from Dil Ki Awaz Suno
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
